Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ جوفرا آرچر ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کہنی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس وجہ سے وہ مکمل ٹیسٹ سیریز میں بھی انگلش ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔ جوفرا آرچر کی جگہ فاسٹ بولر ثاقب محمود کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ثاقب محمود ساؤتھ افریقہ کے خلاف انگلینڈ کے ون ڈے اسکواڈ کا پہلے ہی حصہ تھے۔ انگلش ٹیم کے میڈیکل عملے کے مطابق جوفرا آرچر انجری سے صحتیاب ہو چکے ہیں لیکن انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جوفرا آرچر دورہ سری لنکا پر بھی انگلش ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
فاسٹ بولر کا اپنی انجری کے حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مجھے شامل کیا جائے گا کیونکہ آئندہ کچھ ماہ میں انگلش ٹیم نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل مکمل فٹ ہونا چاہتا ہوں۔