Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بطور بیٹسمین دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں لیکن وہ بطور کپتان بھی اپنے ریکارڈز کی فہرست لمبی کرتے جا رہے ہیں۔ بدھ کے روز بھارت نے نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی۔
ویرات کوہلی بطور کپتان نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے والے بھارت کے پہلے اور سرفراز احمد کے بعد ایشیاء کے دوسرے کپتان بن گئے ہیں۔
بھارتی ٹیم نے 2018 میں ویرات کوہلی کی قیادت میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کو انہی کی سرزمین پر 1-5 سے ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی اور پروٹیاز کو ساؤتھ افریقہ میں شکست دینے والے پہلے بھارتی کپتان بنے تھے۔
بھارت نے 2018 میں ہی کوہلی کی قیادت میں پہلی مرتبہ انگلینڈ میں 1-2 سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی جبکہ 19-2018 میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کی اور ویرات کوہلی یہ کارنامہ انجام دینے والی ایشیاء کے پہلے کپتان بنے تھے۔