Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ مقررہ 20 اوورز میں میچ برابر ہونے کے بعد فیصلے کے لیے سپر اوور کا سہارا لیا گیا جس میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دی۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ پانچواں موقع تھا جب نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ نے اب تک ٹی ٹوئنٹی میں چھ سپر اوورز کھیلے ہیں جہاں صرف ایک مرتبہ میچ کا نتیجہ کیویز کے حق میں آیا۔
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 2008 میں میچ سپر اوور تک گیا جس میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کی۔ 2010 میں آسٹریلیا کیخلاف سپر اوور میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کو 2012 میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز، 2019 میں انگلینڈ اور اب بھارت کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی۔ یاد رہے نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں بھی سپر اوور میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔