Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے کِٹ کی رونمائی اور آفیشل ترانے کی جھلکیاں جاری کرنے کے بعد ایک بڑا اعلان کر دیا ہے۔ ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز سابق بیٹسمین اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہاشم آملہ پشاور زلمی کی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بن گئے۔
پی ایس ایل فائیو میں ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ہاشم آملہ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈری بیٹسمین ہیں جن کا دنیائے کرکٹ میں بڑا نام ہے۔
پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فرنچائز پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کو نامور کرکٹرز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
محمد اکرم نے مزید کہا کہ ہاشم آملہ کی موجودگی سے ٹیم کے بیٹسمینوں کو فائدہ ہو گا اور ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کی۔