Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم کمار سنگاکارا کی قیادت میں آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ایم سی سی کی ٹیم 13 سے 19 فروری تک دو میچز قذافی اسٹیڈیم اور دو میچز ایچی سن کالج میں کھیلے گی۔ میچوں کی تاریخوں کا حتمی اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا لیکن ایم سی سی نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ایم سی سی اسکواڈ: کمار سنگاکارا (کپتان)، مائیکل برجس، اولیور ہنن-ڈالبی، فریڈ کلاسن، مائیکل لیسک، ایرون للی، عمران قیوم، ول روڈز، سفیان شریف، ریلوف وین ڈیرمروی اور راس وائٹلی۔
ایم سی سی کی ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں ایک ون ڈے میچ پاکستان شاہینز کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ ٹی ٹوئنٹی ہو گا جو کہ ناردرن کے خلاف کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد دو ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف ایچی سن کالج میں ہوں گے۔