Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف تین میچوں کی ہوم ون ڈے سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لیںڈ نے باؤلنگ اٹیک میں واضح تبدیلیاں کرتے ہوئے کائل جیمسن، اسکاٹ کیگولین اور ہمیش بینٹ کو ون ڈے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
کائل جیمسن انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کریں گے جبکہ ہمیش بینٹ اور اسکاٹ کیگولین نے 2017 میں آخری مرتبہ نیوزی لینڈ کی طرف سے ون ڈے میچ کھیلا تھا۔
ٹرینٹ بولٹ، لوکی فیرگوسن اور میٹ ہینری انجری کا شکار ہیں جس وجہ سے تین کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں منتخب کیا گیا۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ: کین ولیمسن (کپتان)، ہمیش بینٹ، ٹام بلنڈل، کولن ڈی گرانڈہوم، مارٹن گپٹل، کائل جیمسن، اسکاٹ کیگولین، ٹام لیتھم، جمی نیشم، ہینری نکولس، مچل سینٹنر، اش سوڈھی (پہلا ون ڈے)، ٹم ساؤتھی اور روس ٹیلر۔