Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ جاری ہو چکا ہے جس میں عارف لوہار، علی عظمت، ہارون رشدید اور عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ آفیشل ترانے کی ویڈیو میں بابر اعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی جلوہ گر ہوئے۔
"تیار ہیں" کے عنوان سے جاری کیے گئے آفیشل ترانے پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ شائقین کرکٹ کا منانا ہے کہ علی ظفر نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں "اب کھیل جمے گا" کے عنوان سے جو ترانہ تیار کیا تھا وہ اب تک کا سب سے بہترین ترانہ ہے۔
جس روز پی ایس ایل فائیو کا ترانہ جاری کیا گیا اسی دن ٹویٹر پر علی ظفر بھی ٹرینڈ کرنے لگے تھے اور انہیں معلوم ہوا کہ شائقین کرکٹ ان کے پی ایس ایل ترانے کو یاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آپ سب لوگوں کی محبت کا بہت شکریہ۔