Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دنیا بھر کی لیگز میں دھوم مچانے والے ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بیٹسمین کرس گیل نیپال میں کھیلے جانے والی ایورسٹ پریمیر لیگ میں بھی دھوم مچانے کو تیار ہیں۔ ایورسٹ پریمیر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 29 فروری سے کھٹمنڈو میں شروع ہو رہا ہے اور ا�� لیگ میں کرس گیل پوکھارا رائنوز کی نمائندگی کریں گے۔
ہیمسٹرنگ انجری کا شکار رہنے والے کرس گیل نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں صرف چار میچز کھیل کر 144 رنز اسکور کیے تھے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کرس گیل نے کہا کہ ایورسٹ پریمیر لیگ کے لیے نیپال جا رہا ہوں، شائقین سے درخواست ہے کہ وہ گراؤنڈ میں آئیں اور میری ٹیم پوکھارا رائنوز کو سپورٹ کریں۔
کرس گیل نے نیپالیوں کو پیغام دیا کہ وہ گیل اسٹورم کے لیے تیار رہیں۔ ویڈیو میں کریبین بیٹسمین نے خود کو ٹی ٹوئنٹی کا بادشاہ قرار دیا۔