Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اہم عہدے پر ایک اور بھارتی کی تقرری ہو گئی۔ انوراگ داہئیا کو آئی سی سی کا چیف کمرشل آفیسر مقرر کر دیا گیا۔ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مانو سواہنے بھارتی شہری ہیں اور اب انوراگ داہئیا کی تعیناتی کے بعد آئی سی سی پر بھارت کا اثرو رسوخ مزید بڑھ گیا۔
انوراگ داہئیا مارچ کی ابتداء میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ آئی سی سی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں بھی بھارتیوں کی بھرمار ہے۔ آئی سی سی کے مطابق انوراگ داہئیا کو کمرشل فیلڈ میں وسیع تجربہ حاصل ہے اور ان کی موجودگی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے لیے سودمند ثابت ہو گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی نے اپنے سوشل میڈیا پر انوراگ داہئیا کی تقرری کے بارے میں کوئی پوسٹ نہیں کی جبکہ چپ چاپ ایک پریس ریلیز جاری کرنے میں ہی عافیت جانی۔