Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی کوشش ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے پہلے ان کا باؤلنگ ایکشن قانونی قرار دیا جائے تا کہ وہ پی ایس ایل فائیو میں بیٹنگ کے ساتھ باؤلنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 20-2019 میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیا تھا۔
محمد حفیظ نے اپنا باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دے دیا ہے۔ ان کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ لمز میں قائم بائیو مکینکس لیب میں ہوا۔ لمز میں قائم بائیو مکینکس لیب آئی سی سی کی منظور شدہ لیب ہے۔
ذرائع کے مطابق حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ 14 روز میں سامنے آ جائے گی۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پہلے بھی کئی مرتبہ رپورٹ ہوا مگر ہر بار ایکشن کی درستگی کے بعد انھوں نے پھر سے باؤلنگ شروع کی۔