Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز اظہر الیون کی جانب سے شان مسعود اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکور کیں۔
عابد علی 35، اسد شفیق 2 جبکہ کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل الیون کی جانب سے موسیٰ خان نے دو اور بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کھیل کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عابد علی نے سچن ٹنڈولکر کو اپنا فیورٹ بیٹسمین قرار دیا۔ عابد علی نے بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے تیسری سنچری بھی اہم ہے، میں اپنی پوری کوشش کروں گا، آپ سب کی دعا ہے اور پوری پاکستان قوم کی دعا ہو گی۔
عابد علی نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر کی ویڈیوز شروع سے ہی دیکھتا ہوں، یونس خان، انضمام الحق، رکی پونٹنگ اور مارک وا سے بھی سیکھا ہے، میرا قد سچن جتنا ہے اس لیے ان کو زیادہ دیکھتا ہوں۔