Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کی ٹیم نے انڈر-19 ورلڈکپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں میزبان ساؤتھ افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ جمعرات کو ساؤتھ افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز اسکور کیے۔
ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 157 رنز اسکور کر سکی۔ بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر رکیب الحسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
بنگلہ دیش انڈر-19 کا سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔ انڈر-19 ورلڈ کپ میں یہ دوسرا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہو۔