Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے اوپننگ بیٹسمین ایلکس ہیلز پر ورلڈکپ 2019 سے قبل 21 دن کی پابندی بندی عائد کی گئی تھی جس وجہ سے وہ میگا ایونٹ میں انگلش ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور اس کے بعد سے اب تک ان کی ٹیم میں واپسی نہیں ہوئی ہے۔ ایلکس ہیلز ان دنوں بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ایلکس ہیلز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی جانب سے کھیل رہے ہیں جہاں انہوں نے 15 میچوں میں پانچ نصف سنچریوں کے ساتھ 509 رنز اسکور کیے ہیں اور لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین بھی ہیں۔ ایلکس ہیلز نے بی بی ایل کے آخری چار میچوں میں 63.75 کی اوسط سے 255 رنز بنائے ہیں۔
رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلیا میں ہی شیڈول ہے۔ ایلکس ہیلز آسٹریلیا میں جس طرح شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل انگلش ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں۔ یاد رہے انگلش بیٹسمین پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔