Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر انڈین پریمیر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں راجستھان رائلز کی ٹیم کا حصہ تھے۔ سہیل تنویر نے آئی پی ایل کے افتتاحی سیزن میں 11 میچز کھیل 22 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ایونٹ کے بہترین باؤلر رہے تھے۔ انہوں نے ایک میچ میں 14 رنز کے عوض 6 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں اور 11 سال تک آئی پی ایل میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ ان کے پاس رہا تھا۔
سہیل تنویر نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں نہ کھیلنے کا بہت افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل دنیا کی سب سے بہترین لیگ ہے، کوئی بھی کھلاڑی اس میں کیوں نہیں کھیلنا چاہے گا۔
فاسٹ باؤلر نے کہا کہ افسوس ہے مجھ سمیت پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی دنیا کی سب سے بڑی لیگ کا حصہ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا تھا۔
اس کے علاوہ سہیل تنویر نے قومی ٹیم کے سلیکٹرز سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا بہترین باؤلر رہا تھا لیکن اس کے باوجود مجھے نظر انداز کیا گیا۔