Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی کی سخت مخالفت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں کامیابی تو حاصل کی لیکن قومی ٹیم کی منصوبہ بندی پر کئی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ اگر پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں تجربے کرنے ہیں تو دو 40، 40 سال کے پلیئرز کیساتھ نہیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کرنے چاہیئں۔
سابق کپتان کا بابر اعظم کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ایک نوجوان کپتان ہے، انہیں کوشش کرنی چاہیے کہ ایک ایسی ٹیم تیار کریں جس میں نوجوان کھلاڑی موجود ہوں۔
انہوں نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ بہادر کپتان بنیں، ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کر کے انہیں مکمل موقع دیں۔ رمیز راجہ کے مطابق مختصر فارمیٹ صرف نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ہے جہاں انہیں موقع دے کر ان کی مکمل گرومنگ کی جائے۔