Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تھی۔ ایک روزہ کرکٹ کے بعد جب ٹیسٹ کرکٹ میں انہیں موقع ملا تو انہوں نے پہلے ہی میچ میں سنچری بنا ڈالی۔ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے اب مختصر فارمیٹ پر بھی نظریں جما لی ہیں۔
عابد علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت کرکٹ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے، کوئی بھی فارمیٹ ہو کوشش ہمیشہ یہی ہو گی کہ اچھا پرفارم کروں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کرکٹ کھیلنی ہے جتنی ملے گی وہ کھیلوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کی بھی تیاری کر رہا ہوں جب بھی موقع ملے گا اس فارمیٹ میں بھی اچھا پرفارم کر کے ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش کروں گا۔ عابد علی نے مزید کہا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں جو عزت ملی اس کیلئے اللہ کا جتنا شکر ادا کروں اتنا کم ہے۔