Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق ہیڈکوچ ڈین جونز کراچی کنگز کی کوچنگ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم بھی پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے اور ڈین جونز ان کے ساتھ کام کرنے کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ڈین جونز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بابر اعظم کا پوری دنیا میں احترام کیا جاتا ہے اور میں کراچی کنگز میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
کراچی کنگز کے ہیڈکوچ نے کہا کہ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی گیم کے بارے میں کیسے سوچتے ہیں، خود کو میچوں کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر کیسے تیار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک بابر اعظم بہت عقلمند بیٹسمین ہے۔ ڈین جونز نے بابر اعظم کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹائلش بیٹسمین ہے جس کے پاس اچھی تکنیک ہے۔