Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پروجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فی الحال پی ایس ایل 2021 میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا ارادہ نہیں ہے۔ شعیب نوید نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے شائقین کی دلچسپی اور کمرشل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے سے پہلے موجودہ فرنچائزز سے بھی بات چیت ہو گی۔ پی ایس ایل فائیو کی تیاریوں کے حوالے سے پروجیکٹ ایگزیکٹو نے کہا کہ ہماری طرف سے تمام تیاریاں مکمل ہیں، پی سی بی کے لیے یہ ایونٹ بہت اہم ہے۔
شعیب نوید نے مزید کہا کہ ورلڈکپ 1996 کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہونے جا رہا ہے کہ کسی ایونٹ کے میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پی ایس ایل کے دوران ٹیموں کو وہی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جو حال ہی میں انٹرنیشنل ٹیموں کو دی گئی۔