آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز نے اپنے ایک کالم میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کو درپیش چیلنجرز کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ ڈین جونز لکھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کو ایک ایسے ساتھی اوپنر کی ضرورت ہے جو مستقل ٹیم کا حصہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ جو برنز نے ہوم سیزن میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کیا۔
سابق کرکٹر نے لکھا کہ آسٹریلیا کو طویل فارمیٹ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے ابھی تک اچھا بیٹسمین نہیں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ میتھیو ویڈ نے 11 سیریز میں اس پوزیشن پر بیٹنگ کی جس میں سے صرف دو مرتبہ وہ غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ نو سیریز میں انہوں نے سب کو مایوس کیا۔
اس کے علاوہ ڈین جونز نے مثبت پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹیم پین اس وقت تک ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کر سکتے ہیں جب تک وہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے مارنس لبوشین کو آسٹریلیا کا اگلا بڑا کھلاڑی قرار دیا۔