Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے سابق بولر اور کوچ ٹام موڈی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو سپر اوور کے قوانین میں دو تبدیلیاں کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ سابق فاسٹ بولر ٹام موڈی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سپراوور کھیل کے حوالے سے میں دو تجاویز دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سپر اوور کے لیے ایک الگ سے ٹاس ہونا چاہیے۔
ٹام موڈی کی دوسری تجویز یہ ہے کہ سپر اوور میں دو بولرز کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ سابق کرکٹر سمجھتے ہیں کہ سپر اوور میں دو بولرز کو بولنگ کرنے کا نیا قانون لاگو کرنا چاہیے جہاں ایک بولر اوور میں صرف 3 گیندیں کرانے کا پابند ہو اور بقیہ 3 گیندیں دوسرا بولر کرے۔
سپر اوور کے موجودہ قانون کی بات کریں تو صرف ایک بولر کو ہی مکمل اوور کرنے کی اجازت ہوتی ہے جبکہ ٹاس کے بغیر پہلے وہی ٹیم بیٹنگ کرتی ہے جو ہدف کا تعاقب کر رہی ہو۔