Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشیاء کپ کے آئندہ ایڈیشن کی میزبانی پاکستان کرے گا لیکن بھارت نے ایشیاء کپ کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ کا پاکستان میں انعقاد مشکل نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں، بھارت پاکستان میں آ کر کھیلنا نہیں چاہتا اور دونوں ملکوں کے درمیان جس طرح کی صورتحال ہے پاکستان بھی بھارت جا کر نہیں کھیل سکتا۔
عاقب جاوید کہتے ہیں کہ مستقبل میں جب بھارت سے تعلقات بہتر ہوں گے پھر ہی ایشیاء کپ پاکستان میں ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ایشیاء کپ کی میزبانی کے تنازع کا حل نکالنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آئندہ ماہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔
پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل ایشیاء کپ کے حوالے سے جو فیصلہ کرے گی وہ ہمیں منظور ہو گا۔