Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین کھیلے گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ جسپریت بمراہ نے اپنے چار اوورز میں صرف 12 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ایک میڈن اوور بھی کیا۔
جسپریت بمراہ نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت سری لنکا کے فاسٹ بولر نووان کولاسیکرا کا ریکارڈ توڑ دیا اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ میڈن اوورز کرنے والے بولر بن گئے۔
بھارتی فاسٹ بولر اب تک مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ 7 میڈن اوورز کرا چکے ہیں۔ ان سے قبل نووان کولاسیکرا کو یہ ریکارڈ حاصل تھا جنہوں نے 6 میڈن اوورز کرائے تھے۔
جسپریت بمراہ نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 12 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کی تھیں اور اس طرح وہ نیوزی لینڈ میں اپنے چار اوورز کے اسپیل میں سب سے کم رنز دینے والے حریف ٹیم کے بولر بھی بن گئے۔