Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کیخلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت نے کیوی ٹیم کو نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ہی سیریز میں 0-5 سے شکست دی اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ نیوزی لینڈ کی مسلسل 7ویں شکست ہے۔
بھارت کے خلاف سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری دو میچز میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارتی سورماؤں کے خلاف ناکامی کے بعد کیوی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک منفی ریکارڈ بھی بنا دیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم مختصر فارمیٹ میں سب زیادہ 65 میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ نیوزی نے اب تک 131 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جہاں 62 مرتبہ کامیابی ان کے نام رہی، 65 میچوں میں شکست ہوئی اور 4 میچز غیرنتیجہ رہے۔ نیوزی لینڈ سے قبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 64 ناکامیاں سری لنکن ٹیم کو ملی تھیں۔