Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مستفیض الرحمان پاکستان کے خلاف اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ مومن الحق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 14 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، نجم الحسین، لٹن داس، محموداللہ، محمد مٹھن، سومیا سرکار، سیف حسن، نعیم حسن، تیج الاسلام، ابو جید، عبادت حسین، روبیل حسین اور ال امین حسین شامل ہیں۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین کا کہنا ہے کہ مستفیض الرحمان کو خراب فارم کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا اور وہ ویسے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل نہیں کھیل رہے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 5 فروری کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔ ٹیسٹ میچ 7 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔