Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا کل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے پوچیف اسٹروم کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان ٹیم نے بینونی سے پوچیف اسٹروم پہنچ کر بڑے میچ کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان انڈر-19 ٹیم کے آل راؤنڈر فہد منیر نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایونٹ بہت اچھا جا رہا ہے اور میری اپنی پرفارمنس بھی بہتر ہے، انشاءاللہ بھارت کے خلاف سیمی فائنل میچ میں کامیابی حاصل کریں گے۔
فہد منیر نے کہا کہ وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں کو ہی انجوائے کرتا ہوں اور ٹیم کو جہاں ضرورت ہو اسی شعبے میں اچھی پرفارمنس کی کوشش کرتا ہوں۔ آل راؤنڈر کے مطابق این سی اے میں ٹیم کا کیمپ لگا تھا جہاں مشتاق احمد کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔