Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شعیب ملک اور روہت شرما کے بعد نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ روس ٹیلر نے یہ اعزاز بھارت کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔ وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اور دنیا کے تیسرے پلیئر ہیں۔
روس ٹیلر اپنے 100ویں میچ کو انفرادی طور پر یادگار بنانے میں کامیاب ہوئے مگر ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ انھوں نے 163 رنز کے تعاقب میں 53 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب تو پہنچایا مگر کلین سویپ شکست سے نہ بچا سکے۔
سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا اعزاز پاکستان کے شعیب ملک کو حاصل ہے جنھوں نے 113 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 2321 رنز بنا رکھے ہیں۔ روہت شرما بھی 108 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔