Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر 0-5 سے کلین سویپ مکمل کر لیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ کسی ٹاپ ٹیم نے سیریز میں 0-5 سے کامیابی اپنے نام کی ہو۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے۔
روہت شرما نے 41 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک مرتبہ پھر ہدف کے تعاقب میں ناکام ہو گئی اور 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 156 رنز ہی بنا سکی۔ ٹم سائفرٹ اور روس ٹیلر کی نصف سنچریاں بھی نیوزی لینڈ کو شکست سے نہ بچا سکیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کافی دلچسپ ثابت ہوئی اور 2 میچز سپر اوور تک بھی گئے مگر نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی فتح سے محروم رہی۔ لوکیش راہول شاندار کارکردگی پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔