Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز آئندہ ایڈیشن میں نئے کپتان کے ساتھ میدان میں اترے گی کیونکہ ان کے سابق کپتان شعیب ملک پشاور زلمی کا حصہ بن چکے ہیں۔ پی ایس ایل فائیو کا آغاز ہونے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں اور ملتان سلطانز کے کپتان کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔
ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی خان ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے اسٹوری سکیشن میں ٹیم کے ایک کھلاڑی کی تصویر شیئر کی جس کا چہرہ دھندلا کر دیا اور ہیش ٹیگ میں لکھا کہ سلطانز کا کپتان۔
کھلاڑی کی جسامت سے لوگوں نے اندازے لگانا شروع کر دیئے کہ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود ہوں گے۔ اس حوالے سے علی خان ترین نے کہا کہ کے کپتان کے حوالے سے جو افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ نہ ان کی تصدیق کریں گے اور نہ ہی تردید۔