Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی ورلڈکپ 2003 میں انگلینڈ کے خلاف میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وسیم اکرم کو ویڈیو میں باؤلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ ایک گیند کے بعد ایل بی ڈبلیو آؤٹ کے لیے اپیل کرتے ہیں جس کو امپائر کی جانب سے رد کر دیا جاتا ہے۔
ایل بی ڈبلیو آؤٹ کی اپیل مسترد ہونے پر وسیم اکرم کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "او اے کیہڑا امپائر میرے پچھے پا دِتا جے (یہ کون سا امپائر میرے پیچھے لگا دیا ہے)۔" سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو وسیم اکرم تک بھی پہنچ گئی ہے۔
وسیم اکرم نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اصل لفظ اس میں سے خارج ہو چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یقینی طور پر یہ گیند وکٹ کے درمیانی حصے کو چھو رہی تھی۔