Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ 2020 کا پہلا سیمی فائنل کل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان روحیل نذیر اور اوپننگ بیٹسمین حیدر علی نے ایونٹ میں ابھی تک متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ کرکٹ ماہرین بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کی طرف سے اچھی کارکردگی کی امید کر رہے ہیں۔
افغانستان کے خلاف کوارٹرفائنل میں حیدر علی کو 28 اور روحیل نذیر کو 22 رنز کا آغاز ملا لیکن دونوں کھلاڑی اس آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ حیدر علی رن آؤٹ جبکہ روحیل نذیر کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔
پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اہم میچ سے قبل حیدر علی کو مشورہ دیا ہے کہ ایک رن کا رسک لے کر اپنی اننگز خراب مت کرو، اگر آپ کریز پر زیادہ ٹھہرے رہو گے تو پاکستان زیادہ بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حیدر علی نے فرسٹ کلاس میچز میں بہت اچھا پرفارم کیا ہے اور میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں کہ وہ بڑے میچز میں پاکستان کے لیے اسکور کریں۔