Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بگ بیش لیگ انتظامیہ نے 20-2019 کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں میلبرن اسٹارز کے 3 کھلاڑی گلین میکسویل، حارث رؤف اور مارکس اسٹوئنس شامل ہیں۔ مارکس اسٹوئنس نے بگ بیش لیگ میں 15 میچز میں 55 کی شاندار اوسط سے 612 رنز اسکور کیے ہیں۔ گلین میکس ویل اس سال 389 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے اب تک ایونٹ کے 8 میچز کھیلے اور 12 کی زبردست اوسط سے 17 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میلبرن اسٹارز کو بی بی ایل کے کوالیفائیر میں سڈنی سکسرز کے ہاتھوں 43 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
میلبرن اسٹارز کو فائنل میں رسائی کے لیے چینلجر میچ میں سڈنی تھنڈر کو زیر کرنا ہو گا۔ بگ بیش لیگ کی بہترین ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں جوش انگلس، میتھیو ویڈ، جون ویلز، مچل مارش، ٹام کرن، راشد خان، ڈینیئل سیمز اور پیٹر سڈل شامل ہیں۔