Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی شاندار پرفارمنس کے لیے پرعزم ہیں۔ پی سی بی کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ دو ماہ قبل راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کا شور اس قدر زیادہ تھا کہ ہمیں ٹی ٹوئنٹی میچ کا گمان ہونے لگا۔
انھوں نے کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ سے دور کرکٹ کھیلنے کے باعث ہمیں اس جوش و جذبے کی اہمیت کا خوب اندازہ ہے۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ کیرئیر میں یہ کارنامہ پہلی بار سرانجام دینے پر انہیں خوشی ہے۔
پاکستانی بولر نے کہا کہ جب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں تو فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بوجھل دل کے ساتھ ان کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ وہ پہلی اننگز میں اچھی باؤلنگ کے باوجود زیادہ وکٹیں حاصل نہ کرنے پر مایوسی کا شکار ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ اس موقع پر انہوں نے نوجوان فاسٹ بولر کی ہمت بندھائی اور انہیں یقین دلایا کہ اچھی بولنگ کا ثمر انہیں جلد ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور میرے درمیان زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے کا مقابلہ ہوتا ہے جو ٹیم اور بولرز دونوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔