Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ-بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 224 رنز بنا کر بھارت کے لوکیش راہول بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
پاکستان کے بابر اعظم کا بیٹنگ رینکنگ میں پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ روہت شرما تین درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے۔ ویرات کوہلی مزید تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی بھی رینکنگ میں ترقی ہو گئی۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 72ویں پوزیشن سے 39ویں پوزیشن پر آ گئے۔ بولرز کی ٹاپ 3 رینکنگ میں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ راشد خان پہلے، مجیب الرحمان دوسرے اور مچل سینٹنر تیسرے نمبرپر موجود ہیں۔