Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنی ٹیم کو گھر اور گھر سے باہر بھی سیریز میں کامیابی دلا رہے ہیں۔ ایسے میں ان کا موازنہ دیگر کپتانوں سے کیا جانے لگا ہے مگر روہت شرما سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ہی بھارت کی تاریخ کا نمبر ون کپتان سمجھتے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں روہت شرما نے کہا کہ دھونی دباؤ کی صورت حال میں بالکل مطمئن رہتے تھے، یہی وجہ تھی کہ ان کے فیصلے بہت اچھے اور ٹیم کے کام آتے تھے، وہ نوجوان کرکٹرز کو جس طرح دباؤ سے نکالتے تھے اس کی بھی مثال نہیں ملتی۔
روہت شرما نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی نے بھارت کو تمام آئی سی سی ٹائٹلز جتوائے، آئی پی ایل میں بھی کئی ٹائٹلز جیتے، میری نظر میں وہی بھارت کی تاریخ کے بہترین کپتان ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی ورلڈکپ 2019 کے بعد سے ٹیم سے باہر ہیں۔