Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ شائقین پنڈی ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹیں نجی کوریئر کمپنی کے مختص سینٹرز سے خرید سکتے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے ایکسپریس سنٹرز پر ٹکٹیں شائقین کے لیے دستیاب ہیں۔ 5 فروری کو عام تعطیل کے باوجود ٹکٹوں کی فروخت جاری رہے گی۔
ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ شائقین کرکٹ کی سہولت اور دلچسپی کے پیش نظر ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے گئے ہیں۔ اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔
میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 فروری سے شروع ہو گا جس کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔