Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-5 سے کامیابی حاصل کی لیکن ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز سے قبل میزبان ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما پنڈلی کی تکلیف کے باعث ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کے دوران روہت شرما کو چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد وہ دوبارہ میدان پر نہیں آئے۔ روہت شرما 60 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے۔ بی سی سی آئی کے مطابق روہت شرما نیوزی لینڈ کے بقیہ دورے کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بھارتی ٹیم کے فیزیو کے مطابق روہت شرما کی پنڈلی میں سنجیدہ نوعیت کی تکلیف ہے جس وجہ سے وہ ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکتے۔ اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل انجری کا شکار ہو کر دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہو گئے تھے۔