Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف پنڈی ٹیسٹ کے لیے امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر خوش نہیں ہیں جبکہ انہوں نے کاشف بھٹی کو ڈراپ کرنے کی فیصلے پر بھی تنقید کی ہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم میں تبدیلی کی جاتی ہے تو یہ مدنظر رکھا جاتا ہے کہ متبادل کھلاڑی پلئینگ الیون میں شامل ہو بھی سکتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امکان ہے پنڈی کی وکٹ فاسٹ بولرز کیلئے سازگار ہو اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ درست ہے لیکن اگر بلال آصف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تو یاسر شاہ کو ڈراپ کرنا چاہیے تھا۔
راشد لطیف نے کاشف بھٹی کو ڈراپ کرنے پر کہا کہ بلال آصف کو کاشف بھٹی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا اگر بلال آصف کو ہی کھلانا ہے تو امام الحق کو بھی آرام دیا جا سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں امام الحق کو ضرور اسکواڈ سے باہر نکالنا چاہیے تھا، کاشف بھٹی کو بنا موقع دیئے ڈراپ کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔