Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ ورلڈکپ 2011 کے دوران کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے مگر اس کے باوجود انہوں نے میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو ورلڈ چیمپئن بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یوراج سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ کینسر کے علاج کے لیے امریکہ میں تھے اس دوران انہیں پاکستانیوں کی جانب سے بہت پیار ملا تھا۔
سابق آل راؤنڈر نے بتایا کہ جب میں امریکہ میں کینسر کا علاج کروا رہا تھا تو اس دوران اپنی طبیعت کے حوالے سے میں نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کی تو پاکستانی فینز نے مجھے لاتعداد دعائیں دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ میری زندگی کا سب سے مشکل وقت تھا، ایک کرکٹر کیلئے اس کھیل سے دور ہونا بہت مشکل ہوتا ہے۔
یووراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔