Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم نے ملکی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلا تھا۔ بابر اعظم نے اس میچ کی پہلی اننگز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 102 رنز کی اننگز کھیلی اور بارش سے متاثر ہونے والا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔
بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیئے گئے انٹرویو میں اس سنچری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ بیٹنگ کرنے میں میدان میں اترے تو لوگوں کا بہت زیادہ شور تھا اور اس وقت جذبات الگ ہی تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہوم کراؤڈ کی طرف سے اتنی سپورٹ ملتی ہے تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی سو فیصد کارکردگی پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا تھا یہ میچ ڈرا ہو گا لیکن پانچویں دن بھی اسٹیڈیم بھرا ہوا تھا۔
اسٹار بیٹسمین نے بتایا کہ میں نے پہلے دو، تین اوورز میں پچ کو سمجھا جو تھوڑی سلو تھی، عابد علی نے مجھے کہا کہ تھوڑا ٹائم لو اور اس کے بعد جب مجھے پچ کی سمجھ آ گئی تو میں نے اپنی شاٹس کھیلنا شروع کیں۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ جب میں 48 رنز پر بیٹنگ کر رہا تھا تو میں نے سنچری اسکور کرنے کا سوچ لیا تھا، سورج تیزی سے غروب ہو رہا تھا لیکن عابد نے کہا کہ فکر نہ کرو ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں تیز کھیلنا شروع کر دیا، دو چوکے لگا کر اپنی سنچری اسکور کی تو بہت خوشی ہو رہی تھی کہ ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہوں اور پہلی ہی میچ میں سنچری اسکور کر دی۔