Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈوپنگ کیس میں سزا پوری کرنے والے نوجوان بیٹسمین پرتھوی شا کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ انجری کا شکار ہونے والے روہت شرما ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
ون ڈے سیریز میں روہت شرما کے متبادل کھلاڑی کے طور پر ماینک اگروال کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
بھارت ٹیسٹ اسکواڈ: ویرات کوہلی (کپتان)، ماینک اگروال، پرتھوی شا، شبمن گل، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، ہنوما ویہاڑی، وریدھیمان ساہا (وکٹ کیپر)، ریشب پانٹ (وکٹ کیپر)، رویچندرن ایشون، رویندر جدیجا، جسپریت بمراہ، امیش یادیو، محمد شامی، نوودیپ سینی اور ایشانت شرما (فٹنس کلیئرنس سے مشروط)۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 فروری سے ویلنگٹن میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 29 فروری سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔