Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ ساؤتھ افریقہ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے گلین میکسویل کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ حیران کن طور پر میتھیو ویڈ کو بھی دونوں اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈارسی شارٹ اور ایشٹن ٹرنر دونوں فارمیٹس کی ٹیموں سے ڈراپ ہو گئے ہیں جبکہ انجری کی وجہ سے ورلڈکپ 2019 سے باہر ہونے والے جھے رچرڈسن کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں منتخب کر لیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بین میکڈرمٹ اور بلی اسٹانلیک جبکہ ون ڈے ٹیم سے پیٹر ہینڈزکومب کی چھٹی کر دی گئی ہے۔
آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: ایرون فنچ (کپتان)، شین ایبٹ، ایشٹن ایگر، ایلکس کیری، پیٹ کمنز، مچل مارش، گلین میکسویل، جھے رچرڈسن، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زامپا۔
آسٹریلیا ون ڈے اسکواڈ: ایرون فنچ (کپتان)، ایشٹن ایگر، ایلکس کیری (نائب کپتان)، پیٹ کمنز (نائب کپتان)، جوش ہیزل ووڈ، مارنس لبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زامپا۔
ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 21 فروری جبکہ ون ڈے 29 فروری سے شروع ہو گی۔