Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 20-2019 میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ کے نوجوان بیٹسمین ٹام بینٹن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹام بینٹن نے بی بی ایل کے سات میچوں میں 31.85 کی اوسط سے 223 رنز اسکور کیے جس میں ان کی تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
ٹام بینٹن نے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے 16 گیندوں پر بی بی ایل کی تاریخ کی تیزترین نصف سنچری بھی اسکور کی۔ ان کی خاص بات ان کا اسٹرائیک ریٹ رہا جو کہ 176.98 کا تھا۔
انگلش بیٹسمین کی اس کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے برسبین ہیٹ نے اگلے دو ایڈیشنز کے لیے بھی ان سے معاہدہ کر لیا ہے۔ برسبین ہیٹ کے ہیڈکوچ ڈیرن لیمن نے ٹام بینٹن کے ساتھ ہونے والے نئے معاہدے کو فرنچائز کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
ڈیرن لیمن کا کہنا ہے کہ بی بی ایل کے سات میچوں میں جس نے بھی بینٹن کو بیٹنگ کرتے دیکھا ہے وہ اس بات سے اتفاق کرے گا کہ بینٹن ایک اسپیشل کھلاڑی ہے اور ہمارے خیال سے وہ اگلے دو سال میں فرنچائز کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔