Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا لیکن ون ڈے ٹیم کے کپتان کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی سرفراز احمد سے ون ڈے ٹیم کی کمان واپس لینے کا فیصلہ کر چکا ہے اور ان کی جگہ بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے گا۔
یاد رہے سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے آخری چھ ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے آخری ون ڈے سیریز سری لنکا کے خلاف کھیلی تھی جہاں قومی ٹیم سرفراز کی کپتانی میں 0-2 سے فتحیاب ہوئی تھی۔
پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں 58 ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے 28 میں کامیابی اور 20 میں ناکامی ملی جبکہ دو میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ پاکستان کو اپنا اگلا واحد ون ڈے میچ 3 اپریل کو بنگلہ دیش کے خلاف کراچی میں کھیلنا ہیں۔