آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے متاثرین کی امداد کے لیے جو امدادی میچ رکھا گیا ہے اس کے لیے رکی پونٹنگ اور برائن لارا نے نیٹس میں پریکٹس شروع کر دی ہے۔ رکی پونٹنگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دونوں لیجنڈری کھلاڑیوں کو بیٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رکی پونٹنگ نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ اگر میں میچ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کروں گا تو مجھے امید ہے برائن لارا میری ٹیم میں ہوں گے اور وہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے سڈنی کے خراب موسم کی وجہ سے امدادی میچ کی تاریخ اور وینیو تبدیل کو کر دیا ہے۔ بش فائر کا امدادی میچ اب 9 فروری کو میلبرن میں کھیلا جائے گا جہاں آسٹریلوی اور غیرملی کرکٹ اسٹارز ان ایکشن ہوں گے۔