Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی ٹیمیں 8 فروری سے تیاریوں کا آغاز کر رہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں مقامی کھلاڑی کیمپ میں شریک ہوں گے جبکہ غیر ملکی کھلاڑی فروری کے دوسرے ہفتے میں ٹیموں کو جوائن کریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 8 فروری سے اسلام آباد میں کیمپ شروع کرے گی۔
دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم 15 فروری کو کراچی پہنچے گی اور غیرملکی کھلاڑی بھی جوائن کر لیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ذرائع کے مطابق ڈیل اسٹین بھی پہلا میچ کھیلیں گے۔ پشاور زلمی کی ٹیم بھی اپنا کیمپ کراچی میں ہی لگائے گی۔
ان کے غیرملکی کھلاڑی 14 یا 15 فروری کو جوائن کریں گے۔ پشاور زلمی کی ٹیم کراچی میں پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا کیمپ بھی فروری کے دوسرے ہفتے میں ہی کراچی میں لگے گا۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں لاہور میں کیمپ لگائیں گی۔
دونوں ٹیموں کے ابتدائی میچز کراچی میں شیڈول نہیں ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی میں ہو گی۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پہلے روز ایکشن میں نظر آئیں گی۔