Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں رچی رچرڈسن میچ ریفری جبکہ نائجل لونگ اور کرس گیفنی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں ماریز ایریزمیس ٹی وی امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔
رچی رچرڈسن دوسری مرتبہ پاکستان آ رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل ستمبر 2017 میں ورلڈ الیون ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران بھی میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ کرس گیفنی اور ماریز ایریزمس پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
نائجل لونگ اس سے قبل پاکستان میں چھ ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ دوسری جانب میچ کے لیے کمنٹیٹرز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ کمینٹری پینل میں رمیز راجہ، بازید خان، اطہر علی خان، شمیم چودھری اور ڈینی موریسن شامل ہیں۔