بھارت کو پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اسی کے ساتھ ٹیم پر بڑا جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ ہیملٹن میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 347 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی شاندار بیٹنگ سے بھارتی ٹیم لاجواب ہو گئی اور فیلڈنگ پر ضرورت سے زیادہ وقت لیا۔
{[tweet 1225034347738210304 }} آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ کے مطابق بھارتی ٹیم مقررہ وقت میں 4 اوورز پیچھے رہی جس وجہ سے پوری ٹیم پر میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ عائد کر کیا گیا۔ {{newline }} ویرات کوہلی کی جانب سے غلطی کے اعتراف کے بعد مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 8 فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔