پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے عماد وسیم کو ہی کراچی کنگز کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ ماضی میں عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز کی ٹیم کے پی ایس ایل میں نتائج زیادہ مثبت نہیں رہے تھے لیکن اس مرتبہ وہ ایک نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ عماد وسیم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو میں جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلیں گے۔
انہوں نے شرجیل خان کے حوالے سے کہا کہ وہ ایونٹ میں ہمارے اہم بیٹسمین ہوں گے جس طرح وہ جارح مزاجی کیساتھ بیٹنگ کرتے ہیں وہ کراچی کنگز کو پی ایس ایل جتوانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ عماد وسیم نے کہا کہ بطور کپتان شرجیل خان کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔
کراچی کنگز کے کپتان نے مزید کہا کہ شرجیل خان 3 سال بعد کرکٹ میں واپسی کریں گے، وہ بھی پرفارم کرنے کیلئے پرعزم ہوں گے اور ایونٹ میں وہ شرجیل ہمارا ٹرمپ کارڈ ہوں گے۔