Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دنیائے کرکٹ میں اس وقت سب سے بڑا نام ہیں۔ ان کی انفرادی کارکردگی ہو یا پھر بطورِ کپتان پرفارمنس دونوں ہی شاندار ہیں۔ ویرات کوہلی نے اگست 2008 میں بھارت کی جانب سے ڈیبیو کیا جس کے بعد سے بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے لیکن وہ پاکستان میں کھیل چکے ہیں۔
بھارتی انڈر-19 ٹیم نے 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں ویرات کوہلی بھی شامل تھے۔ ویرات کوہلی نے لاہور، پشاور، راولپنڈی اور شیخوپورہ میں پاکستان کیخلاف میچز کھیلے تھے۔
ویرات کوہلی نے اس دورے پر پانچ اننگز میں 59 کی اوسط سے 299 رنز اسکور کیے تھے۔ بھارت کیخلاف کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شامل تھے۔
عماد وسیم نے پانچ اننگز میں 3 مرتبہ ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کی تھی۔ 2006 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی بھارتی انڈر-19 ٹیم میں چتیشور پجارا، رویندر جدیجا اور ایشانت شرما بھی شامل تھے۔