Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کل سے شروع ہو گا۔ پاکستان کا کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں بنگلہ دیش کیخلاف ریکارڈ شاندار ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں ایک مرتبہ بھی پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 10 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں جس میں سے 9 ٹیسٹ پاکستان نے جیتے اور ایک میچ ڈرا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی۔
آخری مرتبہ بنگلہ دیش نے 2003 میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی جس میں پاکستان نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ شاہینوں اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز 2015 میں کھیلی گئی تھی جہاں پاکستان نے 0-1 سے سیریز جیتی تھی۔